تین مرتبہ شادی کرتے کرتے بال بال بچی، مردوں نے بہت مایوس کیا

دونوں بیٹیاں کبھی بھی انکا رشتہ ٹوٹنے کا باعث نہیں بنیں، سشمیتا سین

ششمیتا سین نے 1994 میں مقابلہ حسن میں حصہ لیا، مہیش بھٹ کی فلم دستک سےبالی وڈ میں ڈبیو کیا۔

ٹیونکل کھنہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی وڈ ایکٹریس ششمیتا سین نے کہا کہ انہوں نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے سے پہلے مختلف پروڈکس کو گھر گھر جا کر بھی فروخت بھی کیا ۔**

مس یونی ورس کا تاج پہنائے جانے کے اٹھائیس برس قبل کے سفر کے بارے میں بھی ششمیتا سین نے بتایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا 1994 میں مس انڈیا کے مقابلے کے لئے ایشواریا رائے بھی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں ۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مس انڈیا کے حوالے سے مختلف مقابلوں میں وہ بری طرح ناکام ہوئیں ، لیکن آخر میں کامیابی انکے نصیب میں آئی ، کیونکہ انہیں ناکام ہو جانے کی صورت میں کوئی دباؤ نہیں تھا ۔

ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق مس یونیورس نے کہا کہ ان کی دونوں بیٹیاں رینے سین اور علیسا کبھی بھی انکے کسی رشتے کو ٹوڑنے کا باعث نہیں بنیں ۔ بچیوں کو ایڈاپٹ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا کہ انہوں نے بھارت میں بہت سے قوانین تبدیل کیے ۔ ششمیتا سین نے کہا کہ انکی بچیوں نے ان کی زندگی میں بہت خوبصورت رنگ بکھیر دیئے ۔

کچھ ہی عرصے قبل ششمیتا سین کا انکے بوائے فرینڈ رھمن شول سے بریک اپ ہوا۔ شادی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ تین مرتبہ شادی کرتے کرتے بال بال بچیں ۔ خدا نے انہیں اور انکی بچیوں کو محفوظ رکھا ۔

Bollywood

bollywood actress

Tabool ads will show in this div