وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن: تحریک انصاف کی جانب سے بائیکاٹ کا امکان

پی ٹی آئی اورق لیگ کو شکست کا خوف ستانے لگا

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آج ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلیے الیکشن میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی جانب سے انتخابی عمل کابائیکاٹ کرنے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ کا انتخاب کے حوالے سے ہونے والے ق لیگ اورتحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں نے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کی تجویز دی ہے۔

اجلاس میں شریک اراکین کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کو سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کے فیصلے سے مشروط کیا جائے لیکن اگر حکم امتناع نہ ملے تو انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیاجائے۔

واضح رہے کہ کل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلئے پچیس منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر آج دوبارہ گنتی ہوگی۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مطلوبہ نمبر پورے نہ ہوئےتو دوبارہ الیکشن کروایا جائے گا۔ گورنر پنجاب کو آج ہی اسمبلی اجلاس بلانے کاحکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

تحریک انصاف نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

PUNJAB ASSEMBLY

LAHORE HIGHCOURT

Tabool ads will show in this div