پیٹرولیم مصنوعات 18.83 روپے فی لیٹر تک مہنگی، لیوی عائد

پیٹرول پر 10 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 5 پانچ روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد

حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید فی لیٹر 18 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرول مزید 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 248 روپے 74 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگاکردیا گیا ہے جس کے بعد اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب مٹی کا تیل 230 روپے 26 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر 10 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 5 پانچ روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

petroleum prices

Javed Akhtar Jul 03, 2022 08:19pm
Good
Javed Akhtar Jul 03, 2022 08:19pm
Good
Javed Akhtar Jul 03, 2022 08:19pm
Good
Javed Akhtar Jul 03, 2022 08:19pm
Good
Tabool ads will show in this div