اے ڈی خواجہ نے راؤانوار کو 5 کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھيج ديا
الزامات کے بعد وفاقی سيکريٹری اے ڈی خواجہ نے سابق ايس ایس پی راؤانوار کو 5 کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھيج ديا۔
اے ڈی خواجہ نے راؤانوار کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مستردکرتے ہوئے ہرجانے کانوٹس بھيج ديا ہے۔
قانونی نوٹس میں سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ کو غلط کاموں کی وجہ سے دوبار معطل کیا گيا تھا۔
اےڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ سابق ايس ایس پی راؤانوار کو نجیب قتل کیس میں گرفتار کیا اسلیے الزامات لگارہاہے۔
نوٹس میں اے ڈی خواجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ راؤانوار نے ذاتی رنجش پر نجی ٹی وی کے پروگرام ميں الزامات لگائے۔
سابق آئی جی سندھ نے کہا کہ راؤانوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، راؤانوار معافی مانگنے اور مستقبل میں ایسے الزامات لگانے سے باز رہے۔