انیل کپور نے اپنی نئی فلم کیلئے کس پاکستانی برانڈ کی جیکٹ پہنی؟

فلم 24 جون 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی

بالی ووڈ اداکار انیل کپور اپنی آنے والی فلم ‘جگ جگ جیو’ میں پاکستانی برانڈ کی جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں انیل کپور نے انسٹاگرام پر فلم ‘جگ جگ جیو’ کا پوسٹر شیئر کیا جس میں انھیں پاکستانی ملبوسات کے برانڈ ‘راستہ’ کی جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

برانڈ کے بانی زین احمد نے ٹوئٹر پر انیل کپور کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج صبح اٹھتے ہی لیجنڈ انیل کپور کو ان کی نئی فلم جگ جگ جیو کے لیے راستہ میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ’۔

تاہم یہ پہلہ موقع نہیں ہے رواں برس اپریل کے شروع میں برانڈ نے انسٹاگرام پر انیل کپور اور ان کے بیٹے ہرش وردھن کپور کے ساتھ کی شوٹس کی تصاویر شیئر کیں تھی۔ اس پوسٹ میں ہرش وردھن اور انیل کپور برانڈ راستہ کے ملبوسات میں نظر آئے تھے ۔

زین احمد نے 2018 میں پاکستانی اسٹریٹ ویئر فیشن لیبل راستہ کی بنیاد رکھی ان کی تخلیقات کو بالی ووڈ کے فلمساز کرن جوہر، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ریز احمد کے ساتھ ساتھ ریپر فرنچ مونٹانا سمیت کئی بڑی شخصیات نے پہنا ہے۔

فلم “جگ جگ جیو” 24 جون 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی ۔

anil kapoor

Tabool ads will show in this div