کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آج سے آغاز

ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے۔

سندھ حکومت کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آج سے آغاز کررہی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے بعد اب دوسرا روٹ بھی یکم جولائی سے آپریشنل کیا جارہا ہے۔

پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 2 ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈریگ روڈ اسٹیشن، کالونی گیٹ، شاہ فیصل کالونی، انڈس اسپتال، سنگر چورنگی اور لانڈھی کے درمیان ہوگا۔

پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 1 ماڈل کالونی ملیر سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹروپول اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ہوتا ہوا ٹاور پر ختم ہوتا ہے۔

ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے۔

پیپلز بس سروس کیا ہے؟

سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کو آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس کے نام سے پبلک ٹرانسپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔

پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 27 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔

اس کے تحت شہر کے 7 مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 240 بسیں چلیں گی۔ ان بسوں کے ذریعے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کو پہنچیں گے۔

کراچی

peoples bus service

Tabool ads will show in this div