بالی ووڈ اداکار عامر خان کا پہلی بار دل کب ٹوٹا؟

اداکار نے بتایا کہ میری پہلی محبت کو یکطرفہ جذبات کے بارے میں علم ہی نہیں تھا

بالی ووڈ اداکار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈا کی پروموشن میں مصروف ہیں اس دوران انہوں نے یہ بھی بتادیا کہ ان کا دل کب ٹوٹا تھا ۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ عامر خان نے اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے گانے ‘پھر نہ ایسی رات آئے گی’ کے لانچ کے دوران اپنی پہلی محبت کا انکشاف کیا، انہوں نے بتایا کہ ان کی محبت کے اچانک دور ہو جانے کا غم ان کے لئے ناقابل برداشت تھا، تاہم اس کے بعد انہیں طاقت ملی اور انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے بتایا ’یہ وہ وقت تھا جب میں ٹینس کھیلتا تھا، وہ بھی میرے ساتھ ایک کلب میں تھیں اور ایک دن مجھے معلوم چلا کہ ان کی موت ہو گئی میں بہت ٹوٹ گیا تھا، اس دوران بس ایک ہی چیز اچھی ہوئی کہ میں بہترین ٹینس کھلاڑی بن گیا بعدازاں میں کچھ سالوں کے بعد میں ریاست سطح پر چیمپین شپ میں کھیلا اور اسٹیٹ لیول چیمپین بنا۔

اس گانے کے لانچ کے دوران عامر خان نے اپنی زندگی کے ایسے رازوں کے بارے میں کھل کر بات کی، جس سے اب تک ہر کوئی ناواقف تھا، ساتھ ہی اپنے پہلے پیار سے متعلق باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ان کے جانے کے بعد وہ ایک دم پاگل ہوگئے تھے،سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ان کی یہ پہلی محبت ان کی کافی قریبی دوست ہے، جسے ان کے یکطرفہ جذبات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔

عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ اور وائے کام 18 اسٹوڈیو کی پیش کش ‘لال سنگھ چڈھا’ میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور چیتنیہ اکینینی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

AAMIR KHAN

Tabool ads will show in this div