فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی

پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے جبکہ ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا۔

چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا تھا کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ فیفاکی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئےپیش رفت کرے گی۔

ہارون ملک کا کہنا تھا کہ فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں ایک سال کی توسیع بھی کردی ہے، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔

واضح رہے کہ فٹبال ہاﺅس پراشفاق گروپ کا قبضہ پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت معطلی کا سبب بنا تھا۔

فٹبال

fifa

Tabool ads will show in this div