پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 16 ارب ڈالر سے زائد ہے، اسٹیٹ بینک

چین سے ملنے والے قرض کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک مرتبہ پھر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ اضافہ 24 جون کو چینی کنسورشیم کی جانب سے پاکستان کو قرض کی مد میں ملنے والے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی وجہ سے ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر کا حجم 16 ارب 19 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہے۔

مرکزی بینک کے پاس 10 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔

state bank of pakistan

FOREIGN RESERVES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div