پشاور بی آر ٹی منصوبہ ایک اور عالمی ایوارڈ کےلئے نامزد

بی آر ٹی کا انتخاب 70 ملکوں کے 260 منصوبوں میں سے کیا گیا

پشاور بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ میں نامزدگی حاصل کرلی۔

ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دنیا بھر سے 260 منصوبوں میں سے 5 منتخب کیے گئے جن میں بی آر ٹی منصوبہ بھی شامل ہے۔

پہلے نمبر پر آنے والے منصوبے کو ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ چار رنر اپ منصوبوں کو پچیس ہزار امریکی ڈالرز کا نقد انعام دیا جائے گا، نتائج کا اعلان سال کے آخر میں متوقع ہے۔

نامزدگی کا اعلان گزشتہ روز پولینڈ میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم کے گیارہویں سیشن میں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹرمحمدعلی سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بی آرٹی کوعالمی ایوارڈکی لسٹ میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ کئی بین القوامی اعزازات سے بی آرٹی کو پہلے نوازا گیا ہے۔

بیرسٹرمحمدعلی سیف کا کہنا تھا کہ زو پشاور کا انتخاب 70 ملکوں کے 155 شہروں کے 260 منصوبوں میں سے کیا گیا۔ نومبرمیں بی آرٹی کو فائنلسٹ میں پوزیشن ملے گی۔

BRT

TransPeshawar

Tabool ads will show in this div