ڈزنی کی مس مارول میں شامل پاکستانی گانے

نئی قسط میں فرحان اختر اور فواد خان کی بھی انٹری

ڈزنی کی نئی سیریز“مس مارول “ کی چوتھی قسط نے پاکستانیوں کےدل جیت لیے کیونکہ نئی قسط میں شائقین کو نہ صرف کراچی کے مختلف مقامات دکھایا گیا بلکہ پاکستانی گانے بھی شامل کئے گئے ۔

ویب سیریزکی چوتھی قسط کی پہلی خاص بات یہ کہ اس میں اداکار فواد خان کی ایک جھلک تھی جسے دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدت سے منتظر تھے جبکہ دوسری یہ کہ اس قسط میں کئی پاکستانی گانے شامل کئے گئے ہیں ۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس قسط میں کون کون سے پاکستانی گانے شامل ہیں تو پریشان نہ ہوں وہ گانے یہ ہیں ۔

کوک اسٹوڈیو کا مقبول گانا ’پسوڑی ۔

نصیبو لال اور طلال قریشی کا گانا آگ۔

نازیہ حسن کا مشہور گانا ڈسکو دیوانے۔

حسن اور روشن کا گانا ڈوبنے دے۔

سجاد علی کا بے بیا۔

مصرت نذیر کا میرا لانگ گواچہ۔

اس سے قبل، پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی اور جسٹن بیبس کے ہٹ ساونڈ ٹریکس، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو میں اپنی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی، وہ بھی مقبول ٹی وی سیریز میں جگہ بنا چکے ہیں۔

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیاگیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماگھروں میں دکھایاجارہا ہے۔ سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد نیوجرسی کی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ منفرد صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں مگر اس کا خاندان اور خاص طور پر والد اور والدہ روایتی پاکستانی خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔

چھ اقساط پر مشتمل مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریزکی ہدایات شرمین عبید چنائےکےعلاوہ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔

MS MARVEL

Tabool ads will show in this div