آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امیر قطر سے ملاقات

ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے سرکاری دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے امیر قطر سے تفصیلی ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قطرکے نائب وزیراعظم ڈاکٹرخالد بن محمدالعطیہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

ملاقاتوں میں دفاع،سیکیورٹی تعاون ،علاقائی سلامتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات بڑی شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ قطری قیادت نے خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق قطری قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے مل کرکام جاری رکھیں گے۔

ISPR

ARMY CHIEF

Tabool ads will show in this div