امید ہیں آج رات بھی عدالتیں کھل سکتی ہیں،راجا بشارت

لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی اورپی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
Jun 30, 2022

تحریک انصاف نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

رہنما تحریک انصاف راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے الیکشن کےلیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا، اس کے پیچھے ایک صاف سوچ نہیں۔ تمام اقدامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررہے ہیں۔

سابق وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہم اپنا سیاسی رول ادا کریں گے، امید رکھتے ہیں آج رات بھی عدالتیں کھل سکتی ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اس وقت ایوان مکمل نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں ہاوس مکمل ہو اور پھر الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کا اعلان ہوچکا مگر ہمارے 6کے قریب لوگ ملک سے باہر ہیں جبکہ ہمیں 5 سیٹوں کا ابھی تک نوٹیفکیشن بھی نہیں ملا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے16اپریل کا الیکشن کالعدم قرار دیا ہے اب ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں تاکہ 16اپریل کی صورتحال بحال ہو۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں سے پوری امید ہے، عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں مگر اس وقت ہاوس مکمل نہیں ہے ،ارکان اسمبلی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔

PTI

SupremeCourt

PMLQ

Tabool ads will show in this div