سندھ میں نویں کے نتیجے کی بنیاد پر گیارہویں میں عارضی داخلےکی منظوری
یکم اگست سے سندھ کے کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی
وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے سرکاری کالجز میں نویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر گیارہویں میں عارضی داخلےکی منظوری دے دی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی کے مطابق یکم اگست سے سندھ کے کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی جس سے طلبہ کے چار ماہ ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ دسویں جماعت کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سےطلبہ کو گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیےمشکلات ہوتی تھیں اس لئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے سرکاری کالجز میں نویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر گیارہویں میں عارضی داخلے کی منظوری دے دی ہے۔
رواں سال نویں اور میٹرک کے سالانہ امتحانات مئی میں منعقد کئے گئے تھے۔ روایتی طور پر سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان اگست یا ستمبر کیا جاتا ہے۔