صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ میں کمی

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سونے کی قیمت میں کمی

صرافہ بازاروں میں سونے کے فی تولہ بھاؤ میں 350 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں 22 ڈالر کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 804 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

انٹر نیشنل مارکیٹ کی طرح جمعرات کو مقامی بازاروں میں بھی سونا قدرے سستا ہوا ہے۔

جمعرات کو سونے کے فی تولہ بھاؤ 350 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 500 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 313 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ 250 روپے سستا مہنگا ہوا تھا جب کہ منگل کے روز سونا اتنا ہی سستا ہوا تھا۔ اس طرح سونے کے بھاؤ 2 روز پہلے کی سطح پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں مسلسل استحکام دیکھا جارہا ہے۔ جمعرات کو ایک تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار 550 اور 10 گرام کی قیمت ایک ہزار 328 روپے رہی۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div