الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کے نوٹی فکیشن سے متعلق وضاحت

عدالتی دفتر سے حکم نامے کی سرکاری کاپی نہیں ملی، الیکشن کمیشن حکام

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کی کاپی آنے تک خصوصی نشتوں پرنوٹی فکیشن جاری نہیں کرسکتے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ابھی پنجاب اسمبلی کے مخصوص نشستوں سے متعلق حکم نامے کی سرکاری کاپی نہیں ملی۔

واضح رہے کہ 27 جون کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

اس سے قبل 2 جون کو الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے نتائج تک پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن روک دیے تھے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں پر کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ELECTION COMMISSION

PUNJAB ASSEMBLY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div