ویمبلڈن ٹورنامنٹ،اعصام الحق اورالیگزینڈرنیووف کی جوڑی دوسرےراؤنڈمیں پہنچ گئی

میچ کا اسکور چھ تین،چھ سات،چھ ایک اور چھ دو رہا۔

ویمبلڈن میں اعصام الحق اورقازقستان کےالیگزینڈرنیووف یوسوف نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں مارکوس گیرون اورجیمز ڈک ورتھ کی جوڑی کو شکست دے دی۔

کورٹ نمبر5 پر کھیلے گئے میچ کا اسکور چھ تین،چھ سات،چھ ایک اور چھ دو رہا۔

فاتح گر پئیر نے 85 فیصد پوائنٹ پہلی سروس پر حاصل کئے جبکہ حریف کھلاڑیوں نے 73 فیصد پوائنٹس پہلی سروس پر حاصل کئے۔

دوسری سروس میں بھی جیتنے والی جوڑی آگے رہی اور انھوں نے 55 فیصد پوائنٹس حاصل کئے۔

انھوں نے 11 میں سے 5 بریک پوائنٹس کو بھی اپنے حق میں کیا۔

اعصام الحق اور ایلگزینڈر کا مقابلہ جمعہ کو 16 سیڈ ڈیوڈ ویگا اور رافیل میٹوز کی جوڑی سے ہوگا۔

ڈیوڈ اور رافیل کی جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں جےکلارک اور لیام بروڈی کی جوڑی کو شکست دی تھی۔

ویمبلڈن کے ڈبلز ایونٹ میں راجیو رام اور جو سالسبری کی جوڑی ٹام سیڈ ہے۔

aisam ul haq

Tabool ads will show in this div