فہد مصفطیٰ کا نئی فلم کے گانے کے ذریعے بانی پاکستان کو خراج عقیدت
طویل انتظارکےبعدفہد مصطفیٰ کے فینزبڑی عید کے موقع پربڑے پردے پر دیکھ سکیں گے
نئی آنے والی فلم “قائد اعظم زندہ باد” کے گانے رب کے بندے کو ریلیر کر دیا گیا ۔ گانے میں آواز کا جادو جگایا ہے معروف گلوکار اسرارشاہ نے ۔
گانے کا میوزک تشکیل دیا ہے شانی ارشد نے ۔
اس گانے میں فہد مصفطیٰ قائد اعظم کی تصویر کے سامنے یہ عہد لیتے نظر آرہے کہ رشوت خوری اور چند پیسوں کی چوری سے اپنی خودی کو آزاد کر لے۔
فلم میں فہد مصفطیٰ ماہرہ خان کے ہمراہ اسکرین شیئر کرتے دیکھائی دیں گے ۔ اس فلم کی ہدایت دی ہیں نبیل قریشی نے جبکہ اسے پروڈیوس کررہی ہیں فضا علی مرزا ۔
فہد مصفطیٰ اور مائرہ خان کی نئی آنے والی فلم عید الضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔ قائد اعظم زندہ باد کی کاسٹ اس وقت فلم کی پروموشن میں مصروف ہے ۔