حمزہ شہباز کيس ميں فيصلےکو سپريم کورٹ ميں چيلنج کريں گے،عمران خان

ملک میں نہ اسمبلیاں فعال ہیں اور نا ہی الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد ہے، چیئرمین تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حمزہ شہباز کيس ميں فيصلےکو سپريم کورٹ ميں چيلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کا یہ مسئلہ ہے وہ طاقت ور کو نہیں پکڑ سکتے، ترقی پذیر ملکوں میں صرف چھوٹے چوروں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے،طاقت ور کو این آر او دینے سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب عدالت نے کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہوا ہے تو وہ کس طرح وزیر اعلیٰ ہیں، ہم ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں نہ اسمبلیاں فعال ہیں اور نا ہی الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد ہے۔ مخصوص نشستوں پر سیدھا سا قانون تھا کہ جو لوٹے گئے ان کی جگہ ہمارے 5 ارکان آنے چاہیے تھے۔ الیکشن کمشین نے اس پر 3 ہفتے لگادیئے ، آخر کار ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا لیکن اب تک نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

PTI

IMRAN KHAN

HAMZA SHEHBAZ

Tabool ads will show in this div