ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،حمزہ شہباز

ہمیشہ چینلجز اور مشکل حالات کامقابلہ کیا ہے، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عہدے آنے جانے والی چیز ہے، ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگا، اپوزیشن نے انا پرستی کی تسکین کیلئے صوبے کو آئینی بحران میں دھکیلا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عہدےآنی جانی چیزہے،اصل کام اللہ کی مخلوق کوراضی کرناہوتاہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ چینلجز اور مشکل حالات کامقابلہ کیا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین اور قانون سے ماروا کوئی اقدام نہیں کیا، جن لوگوں نے آئین سے کھلواڑ کیا ان کے چہرے قوم کے سامنےہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ہونے والے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جب کہ کل بروز جمعہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے گورنر پنجاب کو اجلاس بلانے کا کہا ہے۔

pmln

HAMZA SHEHBAZ

Tabool ads will show in this div