دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری

ماسک کے بغیر اندر جانا ممنوع

این سی او سی کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری کردئیے گئے ہیں۔

این سی او سی کےمطابق سرکاری دفاترمیں کام کرنے والے تمام اسٹاف کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔

تمام اسٹاف اپنےعلاوہ اپنے اہل خانہ کو بھی ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

اس کے علاوہ دفاتر میں ماسک کا استمعال لازمی اورسماجی فیصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

دوران نماز سماجی فیصلہ کو یقینی بنایا جائے گا اور دفاتر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سینی ٹائز استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھے گی کہ تمام اسٹاف ویکسین شدہ ہوں۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں مصافحہ کرنے سےگریز کیا جائے اور عمارت کے داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

کوئی بھی علامت ظاہر ہونے پر کسی اسٹاف کو دفاترمیں داخلے کی اجازت نہ دی جائے گی اور ماسک کے بغیر اندر جانا ممنوع ہوگا۔

کسی بھی اسٹاف میں کھانسی،نزلہ اور بخارکی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے اور فوری کرونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں۔

کرونا سے متاثرہ کسی بھی شخص کا دفتر واپس آنے سے قبل کرونا پی سی آر ٹیسٹ نیگٹو آنا لازمی ہوگا۔

NCOC

Tabool ads will show in this div