بولان:ڈھاڈرمیں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق،5زخمی

حادثے کا شکار گاڑی کوئٹہ سے ڈیرہ بگٹی جارہی تھی

بلوچستان میں ڈھاڈرکے قریب گاڑی اور مزدا ٹرک کے حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔

جمعرات کو پولیس کے مطابق بولان کےعلاقےڈھاڈر بائی پاس پرمزدا اور ٹوڈی گاڑی میں میں تصادم ہوا۔

حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈھاڈر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور گاڑی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکال کرڈھاڈر اور سبی کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار گاڑی کوئٹہ سے ڈیرہ بگٹی جارہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

air accident

Tabool ads will show in this div