فواد چوہدری کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تنقید

ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا، رہنما تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

اس سے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہے تو نگران وزیر اعلی کے طور پر عثمان بزدار اپنے عہدے پر بحال ہیں، اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے، اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔

HAMZA SHAHBAZ

LAHORE HIGHCOURT

Tabool ads will show in this div