کیا عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال ہوگئے؟

حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ

لاہورہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کےالیکشن پرتحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرلیں، جس کے بعد یہ خبریں تھیں کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیئے گئے ہیں۔

جسٹس صداقت علی کی سربراہی پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ لاہورہائی کورٹ نے پريذائیڈنگ افسر کو 25 ووٹ نکل کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ اگر وزیراعلیٰ کے لیے مطلوبہ نمبر حاصل نہ ہوں تو دوبارہ الیکشن کروایا جائے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے اختلافی نوٹ میں درج ہے کہ عثمان بزدارکو نگراں وزیراعلی بحال کیا جائے۔

فیصلےمیں درج ہے کہ گورنرپنجاب یکم جولائی کی شام 4 بجے اجلاس بلائیں گے جس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں تمام اداروں کوعدالتی احکامات کی پاسداری کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کے انتخاب کا پروسیس مکمل کیے بغیر اجلاس ملتوی نہیں ہوگا۔

USMAN BUZDAR

Junaid Ahmad Jun 30, 2022 06:36pm
Great
Tabool ads will show in this div