تحریک انصاف کےعاطف خان پر خیبرپختون خوا کی وزارتوں کی بارش
عاطف خان کو صوبے کی تین وزارتیں تفویض کی گئی ہیں
عاطف خان کو دو محکموں کے بعد محکمہ کھیل اور امور نوجوانان کا قلمدان بھی تفویض کردیا گیا۔
خیبرپختون خوا کے پہلے سے ہی وزیر وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان پر صوبائی حکومت نے نوازشات کی بارش کردی ہے۔ اور صوبے کے تیسرے محکمے کا قلمدان بھی تفویض کردیا گیا ہے۔
عاطف خان پہلے سے ہی صوبائی وزیر خوراک اور سائنس ٹیکنالوجی ہیں، لیکن اب وزیر اعلی محمود خان نے انہیں محکمہ کھیل اور امورنوجوانان کا قلمدان بھی حوالے کردیا ہے۔
عاطف خان کو تیسری وزرات حوالے کرنے کا اعلامیہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ عاطف خان کے پاس پہلے خیبرپختون کا محکمہ تعلیم بھی تھا، اور وہ صوبے کے وزیراعلیٰ بننے کے بھی خواہشمند تھے۔