سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد بھی مزے

شاہ فرمان کی پنشن اور دیگر مراعات کا اعلامیہ جاری
Jun 30, 2022

سابق گورنر خیبرپختون خوا شاہ فرمان کی پینشن، دیگر مراعات و سہولیات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

سماء کے مطابق خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے باوجود بھی سرکاری مراعات سے بھرپور استفادہ کریں گے، کیوں کہ صوبائی حکومت نے ان کی پینشن، دیگر مراعات اور سہولیات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

  1. صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کی ماہانہ پینشن 68 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

  2. سابق گورنر کو ‏ممنوعہ بور کے 3 عام اسلحہ کے 6 لائسنس کے اجرا کا حق ہوگا۔

  3. شاہ فرمان ملک کے کسی بھی گیسٹ ہاؤس، ریسٹ ہاؤس اور سرکٹ ہاؤس میں مفت قیام کرسکیں گے۔

  4. سابق گورنر کی رہائش گاہ پر مفت ٹیلی فون کی تنصیب اور 3000 روپے ماہانہ بل کی سہولت میسر ہوگی۔

  5. شاہ فرمان کو پانچ سال کے لئے محکمہ پولیس سے ڈرائیور کم گن مین کی سہولت دی جائے گی۔

  6. سابق گورنر کو چار سال تک ایک اسٹینو گرافر کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

واضح رہے کہ سابق شاہ فرمان نے 5 ستمبر 2018 کو بحیثیت گورنر خیبر پختونخوا عہدے کا حلف لیا تھا اور تقریبا 3 سال 7 ماہ تک اس عہدے پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

شاہ فرمان نے رواں سال مرکز میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد 11 اپریل کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، جو 16 اپریل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کرلیا تھا۔

Shah Farman

Tabool ads will show in this div