پیرس:مختلف مقامات پرحملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کوعمر قید کی سزا

صالح عبدالسلام کی عمر 32 سال ہے اور وہ فرانسیسی شہری ہیں

فرانسیسی عدالت نے 2015 میں پیرس کے مختلف مقامات پرحملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کوعمر قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق فرانس کی عدالت نے سال 2015 میں پیرس حملوں کے کیس کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ صالح عبدالسلام کی عمر 32 سال ہے اور وہ فرانسیسی شہری ہیں۔

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ صالح عبدالسلام کو30 سال قید کے بعد پرول پر رہائی مل سکتی ہے۔ ان حملوں کے دیگر19 ملزموں کو بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔

مجرم قرار دئیے جانے والے 6 افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں نومبر 2015 میں ریسٹورنٹ، بارز، نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پر حملوں میں 130 افراد ہلاک اور490 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

France

Tabool ads will show in this div