کراچی والے ہوجائیں ہوشیار؛ مون سون کے اسپیل میں 100 ملی میٹر بارش کا امکان

دوسرا اسپیل 3 روز جاری رہیگا

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پہلے اسپیل کے دوران 100ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی کے موسم پر میٹ آفس کی جانب سے جاری تازہ صورت حال میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 جولائی سے بارشوں شروع ہوسکتی ہیں، جب کہ کراچی میں 2 جولائی کی رات سے ہوائیں داخل ہونا شروع ہونگی۔

3 سے 5 جولائی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق اس دوران شہر قائد میں طوفانی بارش ہونے کی توقع ہے۔ پہلے اسپیل کے دوران کراچی میں100ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ جب کہ بارش کا دوسرا اسپیل 7 یا 8جولائی سے شروع ہوگا، جو 3روز تک جاری رہے گا۔

قبل ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ 29 جون کو رات گئے ہلکی بارش کے بعد حبس اور گرمی کی شدت میں میں کمی آگئی ہے۔ جمعرات کے روز بھی دوپہر تک شہر پر بادلوں کا گشت اور سورج کیساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی

Rain

weather forecast

Umair ejaz Jun 30, 2022 03:50pm
Heavy rain in karachi
Tabool ads will show in this div