حج سیزن،3لاکھ سے زائدعازمین نےمسجد نبوی کی زیارت کرلی

3 لاکھ سےعازمین مسجد نبوی کی زیارت کیلئےمدینہ منورہ میں موجود

سعودی وزارت حج نے بتایا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے 3 لاکھ 13 ہزارعازمین حج مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا کہ مختلف ممالک کے 2 لاکھ 52 ہزار140 عازمین مدینہ منورہ کےامیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور60 ہزار 731 بری راستوں سے الہجرۃ استقبالیہ سینٹر پہنچے ہیں۔

مسجد نبوی کی زیارت کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار267 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیےروانہ ہوگئے۔

مدینہ منورہ میں اب تک موجود عازمین حج کی تعداد 91 ہزار 689 تک پہنچ چکی ہے۔

madina

ظاہر اللہ Jun 30, 2022 04:48pm
ماشاء اللہ
Tabool ads will show in this div