مہوش حیات کے بعد “مس مارول” میں فواد خان کی بھی انٹری

نئی سیریزمقبولیت کا کچھ الگ معیارسیٹ کررہی ہے
<p>تصویر: فواد خان/انسٹاگرام</p>

تصویر: فواد خان/انسٹاگرام

ڈزنی کی مس مارول ناظرین میں مقبول تو ہے ہی لیکن نئی سیریزمقبولیت کا کچھ الگ ہی معیارسیٹ کررہی ہے۔

مہوش حیات کے بعد اب شائقین اپنے پسندیدہ اداکار فواد خان کو بھی جلد دیکھ سکیں گے۔

ویب سیریزکی چوتھی سیریزگزشتہ رات نشر کی گئی جس کی خاص بات اس میں فواد خان کی ایک جھلک تھی جسے دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدت سے منتظر تھے۔

مختصرویڈیو کلپ کے مطابق فواد خان کمالہ خان کے نانا کا کردارادا کریں گے، فی الحال فواد خان کی تصویر دکھائی گئی ہے لیکن اداکار کے پرستارآئندہ قسط میں انہیں دیکھنے کے شدت سے منتظرہیں۔

فی الحال یہ طے نہیں کہ فواد خان کو اسکرین پر کتنا ٹائم ملے گا کیونکہ چوتھی قسط میں ہی انٹری دینے والے بالی ووڈ فلمساز واداکار فرحان اختر کو 5 منٹ کا کردارنبھانے کے بعد دنیا سے رخصت ہوتے دکھایا گیا ہے۔

فواد خان کے علاوہ مس مارول کی چوتھی قسط کی خاص بات اس میں کراچی کے معروف مقامات دکھائے جانا بھی ہے۔

مزید پڑھیے:مس مارول کراچی پہنچ گئیں

پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اورمسلم سپر ہیرو کا کردارنبھا رہی ہیں۔

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینما گھروں میں دکھایا جارہا ہے۔ سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

6 اقساط پر مشتمل مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریزکی ہدایات شرمین عبید چنائے کےعلاوہ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن نے دی ہیں۔

mehwish hayat

FAWAD KHAN

MISS MARVEL

Tabool ads will show in this div