وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات؛ اتحادیوں کے تحفظات پر غور
وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کے ساتھ معاملات حل کرنے کے لئے سابق صدر اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے مدد طلب کرلی۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
اس موقع پر راناثناء اللہ، ایازصادق، خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان مقالت کے دوران پیپلزپارٹی سےمتعلق ایم کیوایم کے خدشات اور بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چئیرمین نیب کی تقرری سمیت حکومتی امور پر بھی غور بات چیت ہوئی۔