بجلی کے شارٹ فال ميں معمولی کمی

قلت 7 ہزار 674 میگاواٹ ہوگئی

ملک میں بجلی کے شارٹ فال ميں معمولی کمی ہوئی ہےاور قلت 7 ہزار 674 میگاواٹ ہوگئی ہے۔

پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 226 میگاواٹ اورطلب 29 ہزار900 میگاواٹ ہے۔

پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ،سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار327 میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

ونڈ پاورپلانٹس 1 ہزار 235 ،سولر پلانٹس کی پیداوار 122 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 132 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

پاورڈویژن کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

power short fall

Tabool ads will show in this div