امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر 27 پیسےسستا ہوکر204.85 روپے پر بند

امریکی ڈالر کی قدر میں آج بروز جمعرات بھی کمی دیکھی گئی۔

30 جون کو ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر62 پیسے سستا ہوکر 204 روپے 50 پیسے پر آگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر204.85 تک پہنچ گیا ۔

عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کے حوالے سے مثبت خبروں کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

بدھ کوبھی دوران ٹریڈنگ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر1 روپیہ 75 پیسے کم ہوکر205 روپے 12 پیسے کا ہوگیا تھا۔

22 جون کو امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 211.93 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچی تھی۔امریکی ڈالر 7 دن میں 7 روپے سستا ہوچکا ہے۔

dollar

FOREX Rates

Tabool ads will show in this div