کاؤنٹی کرکٹ،محمد رضوان نےبیٹنگ سے مداحوں کے دل جیت لئے

سسیکس کےلیےکھیلتےہوئےمحمد رضوان نےاپنےٹیم کو فتح دلوادی

کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس کے لیے کھیلتے ہوئے محمد رضوان نے اپنے ٹیم کو فتح دلوادی۔

کاؤنٹی مقابلوں میں بھی محمد رضوان نے اپنی کارکردگی سے مداحوں کے دل جیت لئے۔

ہوف میں ڈربی شائر کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں محمد رضوان نے پہلی اننگز میں 227 گیندوں پر 130 رنز کی اننگز کھیلی۔ انھوں نے 22 چوکے لگائے۔

دوسری اننگز میں ڈربی شائر نے سسیکس کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا۔

سسیکس کی ٹیم نے یہ چیلنج قبول کیا اور بیٹرز نے شاندار بیٹنگ سے میچ اپنے نام کیا۔

ٹیم کی فتح میں محمد رضوان کا اسکور 76 رنز کا رہا۔ انھوں نے 82 گیندوں کا سامنا کیا اور 9 چوکے اور 1 چھکا مارا۔

کاؤنٹی مقابلوں میں یہ محمد رضوان کا آخری میچ تھا اور وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جاری کیمپ میں شرکت کرنے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

Mohammad Rizwan

county cricket

SUSSEX

Tabool ads will show in this div