کرونا وائرس،ملک میں مثبت کیسزکی شرح 3.41 فیصد ہوگئی

کرونا کے 641 مزيد نئے کيسز رپورٹ
Jun 30, 2022

ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ہوگئی۔

این آئی ایچ کی جانب سے بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مثبت کيسز کی شرح 3.41 فيصد رہی۔

گزشتہ روز18ہزار813کرونا ٹيسٹ کيےگئے جب کہ کرونا کے 641 مزيد نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔

اين آئی ايچ نے بتایا کہ ملک ميں کرونا سے مزيد 2 مريض انتقال کرگئے جب کہ کرونا کے119 مريضوں کی حالت تشويشناک ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کرونا کیسزکی مثبت شرح 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہورمیں کرونا کیسزکی مثبت شرح 3.5 فیصد، راولپنڈی کی مثبت شرح 1.5 فیصد، فیصل آباد میں 2.0 فیصد، شیخوپورہ میں 2.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب نےبتایا کہ پنجاب سےگزشتہ روز 106 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ان میں سے لاہور سے 71 اور راولپنڈی سے 20 کیسز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کرونا سے متعلق ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے اورعوامی آگاہی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ مکمل ویکسی نیشن،بوسٹرڈوز،ماسک اورسینٹائزرکا استعمال یقینی بنایا جائے جب کہ اب ملک میں 5 تا 11 سال کی عمر کے بچوں کو بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کا زور کم ضرور ہوا ہے لیکن اس کی مختلف اقسام ابھی بھی موجود ہیں، جب تک کرونا موجود ہےہمیں احتیاطی تدابیراپنانا ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مذہبی اجتماعات قریب آرہے ہیں اس کو بھی دیکھنا ہے، اس صورت حال میں ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ بس احتیاط کرنی چاہیے۔

این سی او سی نے کراچی اور سندھ میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کرونا ٹیسٹنگ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت کی جانب سے 3 روز قبل کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے بعض شہروں میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں، ریلوے اور بسوں میں دوران سفر عوام کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

nih

Coronavirus

Tabool ads will show in this div