سمیع خان اور نازش جہانگیر کی فلم ‘لفنگے’ کا ٹریلر دیکھیں

فلم لفنگے عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

اداکار سمیع خان، مانی اور نازش جہانگیر کی فلم لفنگے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

کامیڈی فلم “لفنگے” کے ٹریلر لانچنگ کی خصوصی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں سمیع خان، مانی، مبین گبول، سلیم معراج، بہروز سبزواری اور نازش جہانگیر نے شرکت کی۔

تقریب میں حرا مانی سمیت فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شوہر کی فلم کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر حرامانی کی خوشی دیدنی تھی۔اداکارہ نے تقریب میں لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مانی میں بہت خوش ہوں اور میں نے ہمیشہ کی طرح اپنے آپ کو خود اسٹائل کیا ہے ، اچھا ہے نا؟

واضح رہے کہ مزاحیہ اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم لفنگے میں اداکار سمیع خان ،اداکارہ نازش جہانگیر، اداکار مانی،سلیم معراج، مبین گبول اور دیگر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہےکہ اداکار سمیع خان، مانی،سلیم معراج اور مبین گبول ایک گھر کارخ کرتے ہیں جسے بچانے کیلیے نازش جہانگیر بھوت کا روپ دھار لیتی ہیں۔

ہدایت کار عبدالخالق خان اور طارق حبیب رند کی پیشکش کامیڈی ہارر فلم لفنگے عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Lafangey

Tabool ads will show in this div