حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کب ہوگا؟

سعودی عرب میں منگل کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں منگل کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ذی الحج 30 جون جبکہ حج کا رکن اعظم 8 جولائی کو ہوگا۔

سعودی عرب میں منگل 29 ذیقعد 28 جون کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور یکم ذی الحج جمعرات 30 جون کو ہوگی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ہوگا۔

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 9 جولائی کو منائی جائے گی۔

مزید جانیے: سعودی عرب میں شہریوں سے بدھ کو عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا ہے کہ رواں سال حج پیکیج تقریباً 30 فیصد سستے ہیں، جس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

کرونا وباء کے باعث 2020ء اور 2021ء میں محدود پیمانے پر حج کا اجتماع ہوا تھا۔ رواں سال پہلی مرتبہ بیرون ممالک سے حاجیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان کا اس سال حج 82 ہزار افراد پر مشتمل ہے، جس میں 32 ہزار سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ باقی پرائیوٹ حج کررہے ہیں۔

middle east

SAUDIA ARABIA

HAJJ 2022

Tabool ads will show in this div