پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

سعید آفریدی کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم پر اختلافات تھے، رپورٹ
Jun 29, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں کراچی قیادت سے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم پر شدید اختلافات تھے۔

سماء ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ عمران خان اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوادیا۔

سعید آفریدی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر سندھ اسمبلی کی رکنیتسے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق سعید آفریدی کو پی ٹی آئی کراچی کی قیادت سے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم پر شدید تحفظات تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار اور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے درمیان بھی اختلافات سامنے آئے ہیں، بلال غفار نے ملک شہزاد اعوان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ملک شہزاد کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو بلدیاتی امیدواروں کے انتخابات پر تحفظات تھے، یہی مسئلہ لے کر بلال غفار کے گھر گئے تھے۔

کراچی

PTI

Tabool ads will show in this div