ملک میں بجلی کی قلت مزید بڑھ گئی

شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ

گرمی کی شدت بڑھنے سے ملک میں بجلی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے۔

بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافے کے بعد بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ ہوگیا۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب 30 ہزار 233 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی موسم گرم ہونے کے باعث بجلی کا شارٹ فال 250 سے 300 میگا واٹ سے بڑھ کر 400 سے 500 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ شارٹ فال کے باعث شہری علاقوں میں 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

load shedding

power short fall

Tabool ads will show in this div