این آئی سی وی ڈی میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ادارے کے فنڈز سے 92 کروڑ روپے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل

قومی ادارہ صحت برائے امراض قلب کراچی کے فنڈز سے 92 کروڑ روپے بغیر اجازت ہی مختلف اکاؤنٹس میں منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی سے امراض قلب کا سب سے بڑا اسپتال قومی ادارہ صحت برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) بھی کرپشن سے نہ بچ سکا، اور ادارے ایک اور بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ادارے کے فنڈز میں سے 92 کروڑ روپے محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر ہی مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے۔ تاہم یہ رقم کس کو منتقل ہوئی اور کیوں ہوئی آج تک اس کا جواب نہیں دیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق این آئی سی وی ڈی کراچی کے فنڈز سے 3 کروڑ روپے نقد بھی نکالے گئے، لیکن نوٹس بھیجے جانے کے باوجود ان 3 کروڑروپوں کا بھی کوئی حساب نہیں دیا گیا ہے۔

نیب دوسال سے این آئی سی وی ڈی میں کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، اور ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمراور دیگرافسران ضمانتوں پر ہیں۔

NICVD

corruption case

Karachi Hospital

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div