کےایم سی کی قبضہ مافیا کو انوکھی وارننگ
لاؤڈاسپیکرکےذریعے جگہ خالی کرنےکےاعلانات
کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ون سی،دس،گیارہ اور ساڑھے گیارہ میں قبضہ چھڑانے کے لئے کےایم سی نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کی ٹیمیں قبضے کی جگہ خالی کرانے کے بجائے گاڑیوں پر نصب لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کرتی نظرآئیں۔
ان اعلانات میں قبضہ مافیا کو جگہ خالی کرنے کےلیے3 دن کی مہلت دے دی گئی۔
رفاعی پلاٹس پر قائم تعمیرات کو منہدم کرنے کے بجائے 3 دن میں کاغذات کے ساتھ اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ آفس آنے کو کہہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھےگیارہ میں قائم غیرقانونی طورپرعجوہ شاپنگ سینٹراورارسلان موبائل مارکیٹ کے مالکان کوکھلا چھوڑ دیا گیا۔
ان دونوں عمارتوں کی تعمیر رفاعی پلاٹس پرغیر قانونی طریقے سے جاری ہے۔
KMC
تبولا
Tabool ads will show in this div