پی سی بی کا نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل کیلئےاہم فیصلہ

بورڈ کے چئیرمین رمیزراجہ اوراینگروکےایس ایم ظفرنےایم اویوپردستخط کیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے اہم قدم اٹھالیا۔

پی سی بی اینگرو پاتھ ویز پروگرام کی باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم پر منعقد ہوئی۔

بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ اور اینگروکے ایس ایم ظفرنے ایم او یو پر دستخط کیے۔

پروگرام کےتحت اینگرو نوعمرکرکٹرز کی کوچنگ کے لیے اعلیٰ کارکردگی کے حامل کوچز کے اخراجات برداشت کرے گی،بی آر بی گروپ جونیئر کرکٹرز کو براہ راست اسپانسر کرے گا جن کو ماہانہ 30ہزار روپے کے ساتھ بلا معاوضہ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے اسپانسرز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میری چئیر مین شپ برقرار رکھنے کا انحصار پاتھ وے کرکٹ پروگرام کی کامیابی پر ہے،یہ پروگرام پاکستان کرکٹ کا مستقبل سنوارنے میں معاون ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ میں نےذاتی طور پر اس پروجیکٹ میں بہت دلچسپی لی ہے،ہمارا ایک بڑا مقصد پاتھ وے کرکٹ میں سرمایہ کاری کرنا ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے کرکٹرز کو بہترین تربیت، گرومنگ، تعلیم اور مالی مدد میسر آسکے۔

رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مختصر وقت میں جو پیش رفت کی ہے اس سے میں خوش ہوں، ہم نے ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے جو ابتدائی سے نوعمری کے درمیان ہیں اور پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔

چئیرمین پی سی بی نے بتایا کہ اب ہم اس 3 سالہ پروگرام کے زریعہ ان کی کرکٹ، تعلیم اور زندگی کی بنیادی مہارتوں کی نشوونما پر پوری توجہ مرکوز کریں گے۔

کرکٹ

Tabool ads will show in this div