4 سال میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات رپورٹ

لاہور ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ 198 واقعات ریکارڈ

ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر گزشتہ ساڑھے 4 سال میں اب تک طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور ساڑھے چار سال میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات ہوئے ہیں۔

سول ایوی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2018 سے مئی 2022 تک لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ 198 واقعات ہوئے۔

سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر 192 اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایسے ہی 100 واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 53، پشاور میں 40 اور ملتان ائیرپورٹ پر طیاروں کے پرندوں سے ٹکرانے کے 26 حادثات ہوئے۔

فیصل آباد میں 22 جب کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر ایسے 17 واقعات پیش آئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے مجموعی طور پر 60 فیصد حادثات مون سون سیزن میں رپورٹ ہوئے۔

air crash

air accident

Tabool ads will show in this div