بھارت دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہاہے،سابق وزیراعظم

قابض فورسز کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں

آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم سردارعبد القیوم نیازی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور غیر آئینی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

سردارعبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، بھارتی قابض فورسز کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ، مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ،اب بھارت جی 20 ممالک کی کانفرنس مقبوضہ کشمیر کروانا چاہتا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک نہ صرف اس اجلاس کو مسترد کریں بلکہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی کی پامالیوں سے بھی باز رکھیں۔ عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے۔

سردارعبد القیوم نیازی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بھی ہنگامی بنیادوں پر جی 20 ممالک کے اجلاس کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھائے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے ، دنیا ہوش کے ناخن لے اور بھارت کو غیر قانونی اقدام سے روکے۔

AZAD KASHMIR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div