وزیراعظم کی ملک بھر میں ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کورونا صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا ۔ جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ شرح اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے سب کو ذمہ داری سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے دوران شہید ہیلتھ ورکرز نے قوم کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں، فرنٹ لائن ہلتھ ورکرز، ڈاکٹرز، رضاکاروں کوخدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکٹریز کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے، عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں، شادیوں اور نجی محافل میں ماسک اور سینیٹائزر کااستعمال یقینی بنائیں۔
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کورونا سے متعلقہ ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں کورونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔