آئی ٹی برآمدات کا حجم 2 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگیا،امین الحق

گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں1ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالرزکی برآمدات ہوئیں

وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کا حجم 2 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

وزیرآئی ٹی امین الحق کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔

مئی میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا اور آئی ٹی ایکسپورٹ کو ریکارڈ سطح پر لے جانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر سے خاطرخواہ نتائج کے لیے ٹیلی کام سیکٹرز کو ریلیف دینا ناگزیر ہے اور اگرٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسز کا نفاذ کم نہ کیا تو شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔

امین الحق کا کہنا تھاکہ آئی ٹی انڈسٹری کو دیئے گئے ٹیکس ریلیف کا نفاذ ہونے سے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔

information technology

Tabool ads will show in this div