سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا ہیڈ کوارٹر کراچی منتقل

نام بھی تبدیل کرکے بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان رکھ دیا گیا

سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صحت کے شعبے کیلئے حکومت کا اور ایک اہم اقدام سامنے آگیا، اسلام اباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی رو سے سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا دفتر کراچی میں اپنی اصل عمارت میں منتقل کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر صحت کی سہولیات اور متعدی امراض کے بین السرحدی پھیلاؤ کی مانیٹرنگ میں بہتری آئے گی۔

وزیرصحت نے بتای اکہ محکمے کا مینڈیٹ وسیع ہے، اس کا نام تبدیل کرکے بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان رکھا جا رہا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ رولز اف بزنس میں ترمیم کیلے کابینہ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، کرونا اور دیگر امراض کے تناظر میں یہ ایک انقلابی قدم ہے، ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، اور اس کی سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی شفارشات پر عملدرآمد درآمد کو یقینی بنایں گے، صحت کے شعبے ترقی اور کارکردگی کو اعلی معیار کے مطابق بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div