افغان شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی

ویزے کاعمل48گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا

وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے، ویزا فراہمی کا عمل 48 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانے افغان شہریوں کے موجودہ پاسپورٹ اور شہریت کی بنیاد پر ویزا درخواستوں کا جائزہ لیں گے اور افغان ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو ایک سال کیلئے ملٹی پل ویزا جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویزا فراہمی کاعمل 48 گھنٹے میں مکمل کیا جائے گا۔

passport

NADRA

Afghan nationals

Tabool ads will show in this div