یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والی طالبہ معجزانہ طور پر بچ گئی

طالبہ مکمل ہوش میں اور حالت خطرے سے باہر ہے، ایم ایس سروسز اسپتال

لاہور کے ویمن یونیورسٹی میں فزکس کی طالبہ نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، تاہم معجزانہ طور پر بچ گئی۔

لاہور ویمن یونیورسٹی میں فزکس کی طالبہ نے جامعہ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی، طالبہ کے نیچے گرتے ہی دیگر طلبا نے اپنی مدد آپ کے تحت طالبہ کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ طالبہ کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال کی میڈیکل آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یونیورسٹی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبہ کی خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم اس حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو اس بات کا پتہ لگائے گی کہ طالبہ نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

دوسری جانب طالبہ کے والدین بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کے والدین سے تفتیش کی ہے تو انہوں نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ان کا کوئی گھریلو معاملہ ہے جس پر ان کی بیٹی انتہائی پریشان تھی، اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

ایم ایس سروسزاسپتال کا بیان

ایم ایس سروسزاسپتال ڈاکٹر عامر مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طالبہ کو تشويشناک حالت ميں اسپتال لايا گيا، ڈاکٹرز نے فوری طور پر اسے آئی سی یو منتقل کیا اور جان بچان کی بھرپور کوشش کی۔

ایم ایس اسپتال نے بتایا کہ تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والی طالبہ معجزانہ طور پر بچ گئی، اور اب مکمل ہوش میں ہےاوراس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر عامر مفتی کے مطابق لڑکی کی ٹانگ میں فریکچرآیا ہے، جب کہ جسم کے دیگرحصوں پربھی چوٹیں آئی ہیں، نیورو سرجن اب لڑکی کا چیک اپ کریں گے۔

لاہور

Suicide

lahore woman universty

Faridmalak Jun 29, 2022 08:03pm
Bet
Faridmalak Jun 29, 2022 08:03pm
Bvbabava
Tabool ads will show in this div