معروف بلاگر ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
پاکستانی بلاگرعبداللہ خٹک گزشتہ رات پشاورمیں ایک کارحادثے میں چل بسے۔
عبداللہ خٹک کے قریبی دوستوں نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی افسوسناک خبرشیئر کی، ان کے قریبی دوست بلال صدیقی نے سوشل میڈیا پرخبرشیئرکرتے ہوئے انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا۔
بلال نے لکھا، “مجھے نہیں جانتا کہ اس بات کا اعلان کیسے کروں، عبداللہ خٹک کل رات ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ چند الفاظ فرشتہ صفت انسان کو کھونے کا گہرے دکھ بیان کرنے کے لیے ہیں، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ اتنی جلدی چلا گیا”۔
بلال صدیقی نےعبداللہ کے فالوررزاوردیگرصارفین سے ان کی بخشش کی دعامانگنے اوربلاگرکے اہل خانہ کودعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
سوشل میڈیا اسٹاررومیسہ خان نے بھی انسٹاگرام پرعبداللہ کے ساتھ ایک ہفتہ پہلے کھنچوائی گئی تصویرشیئرکرتے ہوئے اپنے دُکھ کا اظہار کیا۔
رومیسہ نے لکھا کہ انہیں اب تک یقین آرہا کہ یہ کیسے ہوا، انہوں نے مل کر کام کرنے کے بہت سارے منصوبے بنا رکھے تھے۔
اکیس سالہ عبداللہ آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں ایم بی بی ایس کے تیسرے سال کے طالبعلم تھے۔
We are deeply saddened by the tragic loss of our dear student and friend, Abdullah Khattak (MBBS ‘24), who met with a motorcycle crash earlier today. Our heartfelt condolences and prayers go out to his family and friends. pic.twitter.com/6HUaaHOsVa
— Aga Khan University (@AKUGlobal) June 29, 2022
اپنے یوٹیوب چینل پربلاگز اپ لوڈ کرنے والے عبداللہ اپنے مطالعے کے شوق کے باعث بھی شہرت رکھتے تھے اور اکثراس حوالے سے یو ٹیوب چینل کے صارفین کے ساتھ معلومات شیئرکرتے رہتے تھے۔